Posts

Elections updated

 July 3, 2018 Jang  انتخابی بائیکاٹ خودکشی، ن لیگ میدان خالی نہ چھوڑے، تجزیہ کار کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو یہ درد سے بھری خودکشی ہوگی،جو کچھ بھی ہو مسلم لیگ ن کو الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے،ن لیگ پری پول دھاندلی کہہ کر شور ضرور مچائے گی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ن لیگ کی بقا الیکشن لڑنے میں ہے اگر نواز شریف نے میدان خالی چھوڑا تو پارٹی ٹوٹ جائے گی، خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ختم کر کے پارٹیوں کو جنرل نشستوں پر زیادہ سے زیادہ ٹکٹ عورتوں کو دینے چاہئیں،مرد ہوں یا خواتین پارٹیوں کو ٹکٹ میرٹ پر دینے چاہئیں، سیاسی جماعتوں نے خواتین کو جنرل نشستوں پر زیادہ تر ایسی جگہوں سے ٹکٹ دیئے جہاں سے وہ الیکشن ہار جائیں۔ ان خیالات کا اظہار امتیاز عالم، مظہر عباس، حسن نثار، حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی، شہزاد چوہدری اور ریما عمر نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان عائشہ بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میزبان کے پہلے سوال نواز شریف اور مریم نواز کا الیکشن متنازع ہونے پر سخت ردعمل، الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہ